1

امریکہ کا خفیہ فوجی خلائی جہاز 2 سال بعد زمین پر واپس

امریکا کا فوجی خلائی طیارہ ایکس ۔ 37 بی خفیہ مشن مکمل کرنے کے بعد زمین پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔

سنہ 2015 میں 4 مئی کو خفیہ مشن پر جانے والے طیارے نے زمین کے مدار سے اوپر 700 سے زائد دن گزارے۔

اس پروگرام کو امریکی خلائی ادارے ناسا نے 18 سال قبل شروع کیا تھا تاہم کچھ عرصے بعد یہ طیارہ مکمل طور پر امریکی فوجی ادارے پینٹاگون کے حوالے کر دیا گیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بغیر پائلٹ اس جہاز نے زمین کے مدار سے باہر کئی خفیہ تجربات کیے۔

امریکی فضائی کا کہنا ہے کہ اس جہاز نے خلا میں دیگر خلائی جہازوں کو لاحق خطرات کم سے کم کرنے کے حوالے سے تجربات کیے، تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

  • Waseem Ahmed

    Wounderfull website site and news updates