1

پاک افغان مشترکہ ٹیمیں آج زیرولائن کا دورہ کریں گی

پاک افغان سرحدی جھڑپ کے بعد بعد آج چوتھے روز بھی پاک افغان بارڈر بندہے۔چمن کےعلاقوں کلی جہانگیر اور کلی لقمان کے سرحدی تعین کے لیے ارضیاتی سروے آج بھی جاری رہے گاجس میں مشترکہ ٹیمیں زیرولائن کا دورہ کریں گی، سروے دو سے تین دن میں مکمل ہو گا۔

گزشتہ روز پاک افغان فوجی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد کشیدگی میں کمی ، باب دوستی ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کےلئے بند ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق پاک افغان جوائنٹ جیو لوجیکل سروے ٹیمیں آج دوبارہ کام شروع کریں گی جبکہ سرحد کے دونوں جانب بدستور پاک افغان سیکورٹی فورسز موجود ہے۔

جیالوجیکل ٹیمیں پاک افغان حکام کے ہمراہ کلی لقمان اور کلی جہانگیر سمیت زیرو لائن کے مختلف مقامات کا سروے بھی کریں گی، گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں جیو لوجیکل ٹیموں سے سرحدی حدود معلوم کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں