3

بجٹ 18-2017 میں سرکار ی ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

تفصیلات کے مطابق بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ رواں مال سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مختص رقم 45 فیصد اضافے کے ساتھ 395 ارب روپے تک ہوسکتی ہے۔

پنشن کی رقم 30 ارب روپے اضافے کے ساتھ 275 ارب روپے متوقع ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے الاؤنسز بھی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سالانہ ترقیاتی بجٹ میں بھی اضافے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ترقیاتی بجٹ ساڑھے 8 سو ارب تک ہوسکتا ہے۔ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے زیادہ فنڈز توانائی سیکٹر کے لیے مختص کیے جانے کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں