1

مصباح الحق زیادہ ٹیسٹ رنز کی دوڑ میں ظہیر عباس سے آگے

مصباح الحق نے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمینوں کی دوڑ میں ظہیرعباس کو پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے یہ سنگ میل ویسٹ  انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عبور کیا، ٹاپ رنز اسکوررز کی فہرست میں ظہیر عباس 5062 رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھے مگر اب مصباح 5161 رنز بنا کر ان کی جگہ سنبھال چکے ہیں۔

یونس خان 10041 رنز اپنے نام کے سامنے درج کرا کے سب سے آگے ہیں، جاوید میانداد نے 8832 اور انضمام الحق نے 8829 رنز بنائے، محمد یوسف 7530 اور سلیم ملک 5768 رنز بنانے میں کامیاب رہے، پانچ ہزار رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمینوں میں جلد ہی اظہر علی بھی شامل ہونے والے ہیں، انھیں اس کیلیے مزید 172رنز درکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں