3

شیخ رشید کا خوبصورت فارم ہاؤس ، دیکھ کر آنکھیں کھُلی کی کھُلی

شیخ رشید کا خوبصورت فارم ہاؤس ، دیکھ کر آنکھیں کھُلی کی کھُلی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے فارم ہاؤس کی سیر بھی کروائی ۔ شیخ رشید نے آج سے 10 ، 15 سال قبل شہر کے شور و غُل سے دور فتح جنگ میں اپنا ایک فارم ہاؤس بنوایا۔ اس فارم ہاؤس کا نام فریڈم ہاؤس ہے جس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کے بیچوں بیچ ایک جھیل ہے جس کے ارد گرد پودے آنکھوں کو طراوت بخشتے ہیں۔شیخ رشید نے اپنے فارم ہاؤس میں چین سے بنے بنائے ماڈل ہاؤسز بھی رکھے ہیں جن کی قیمت صرف 17 لاکھ روپے ہے۔ جبکہ دوسری خاص بات اس فارم ہاؤس میں موجود لمبی اور مصنوعی غار ہے جس کا نقشہ شیخ رشید نے خود ڈیزائن کیا ہے۔ اس غار میں جدید قسم کا کچن ، باتھ روم اور کمرے بنائے گئے ہیں۔ غار کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اس غار کے اوپر پانی کی آبشار چلائی جاتی ہے۔ شیخ رشید کے اس بڑے اور وسیع فارم ہاؤس میں ہرن ، خرگوش اور بھینسیں بھی موجود ہیں۔ شیخ رشید کے اس خوبصورت فارم ہاؤس کے کچھ مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں