17

ٹھٹہ کے قریب سمندرمیں کشتی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق – ایکسپریس اردو

لاشوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو : فائل

لاشوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو : فائل

ٹھٹہ: موھارا کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے سے ایک بچے سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھٹہ کے علاقے میرپور ساکرو کے ساحلی گاؤں موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی تیز ہوا اور گنجائش سے زیادہ افراد ہونے کی وجہ سے الٹ گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد زائرین سوار تھے جو روحانی بزرگ کے مزار پر حاضری اور علاقائی میلے مینھ بھٹائی میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ ڈوبنے والوں میں سے ایک بچے، 2 خواتین اور 3 مردوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ لاشوں کو میر پور ساکرو کے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں