پاکستان اور نیوزی لینڈ 58

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہو گیا،قومی ٹیم وہاں 5ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔اس مختصر دورانئے کی سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم سری لنکا سے بھی مکمل سیریز کھیلے گی، جس کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے ۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دسمبر میں مسلسل چوتھی بارنیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ حکام نے دورے کی تفصیلات طے کردی ہیں اور شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ جلد کرے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کرسمس

کے بعد26دسمبر کو نیوزی لینڈ پہنچے گی اور 31جنوری کو دورہ ختم ہوگا۔سا ل2017ء کے شروع میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ میں2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی۔2014اور2015میں پاکستان ٹیم نے پہلے ون ڈے سیریز اور پھر ورلڈ کپ کے لئے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔2016ء میں پاکستانی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلنے کیوی دیس گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں