24

سشمیتا سین اور ایشوریا رائے کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت

سشمیتا سین اور ایشوریا رائے کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت

ایشوریا رائے اور سشمیتا سین نے بھی کبھی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کی تردید نہیں کی بلکہ ہمیشہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی تاہم اب سشمیتا سین نے ایشوریا کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہیں خود سے بڑی، محنتی اور خوبصورت اداکارہ قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو کے دوران جب سشمیتا سین سے پوچھا گیا کہ آپ اپنی اورایشوریا رائے کی کامیابی کے متعلق کیا کہنا چاہتی ہیں جس پرانہوں نے نہایت فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریا رائے ان سے زیادہ محنتی اور خوبصورت ادکارہ ہیں، لوگ سوچتے ہیں ہم دونوں ایک دوسرے کی حریف ہیں لیکن یہ سچ نہیں ہے، ایشوریا اپنی زندگی اپنی شرطوں کے مطابق جیتی ہیں اورمجھے ایسا لگتا ہے انہوں نے فلم انڈسٹری میں مجھ سے بہتر اوراچھا کام کیا ہے جبکہ میں ان کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام نہیں کرسکی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں 8 گھنٹوں سے زیادہ کام نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے مجھے پروڈیوسرزکا غصہ بھی برداشت کرنا پڑا لیکن ایشوریا اپنے کام کو پورا وقت دیتی ہیں اور بنا تھکے کام کرتی ہین لہٰذا مجھے یہ کہنے میں کوئی عارنہیں کہ ایشوریا اور میرا کوئی مقابلہ نہیں بلکہ وہ مجھ سے زیادہ محنتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں