رنبیرکپوراورکترینہ کیف 20

رنبیرکپوراورکترینہ کیف کا شماربالی ووڈ کی خوشگوارجوڑیوں میں ہوتا تھا

رنبیرکپوراورکترینہ کیف کا شماربالی ووڈ کی خوشگوارجوڑیوں میں ہوتا تھا

 ایک دوسرے سے شادی بھی کرنے والے تھے لیکن پھر اچانک نا معلوم وجوہات کے باعث دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی اورکشیدگی اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ دونوں کو ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنا بھی گوارا نہ تھا لیکن اب طویل عرصے کے بعد دونوں اداکاراپنی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آرہے ہیں جب کہ دونوں کے درمیان جمی برف پگھلتی ہوئی نظر آرہی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی تشہیرکے دوران دونوں اداکاروں کو ایک بار پھر قریب آنے کا موقع ملا ہے اوراس موقع سے فائدہ اٹھا کر دونوں نے اپنے درمیان اختلافات کو کم کرنے کی کوشش بھی کی۔ رنبیرکپورنے انٹرویوکے دوران اپنے اورکترینہ کے اختلافات پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان جوبھی رنجشیں تھیں ان کا اثرفلم کی شوٹنگ پربالکل بھی نہیں پڑا ہے بلکہ ہم نے طویل عرصے بعد ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے، کترینہ بہت اچھی اور مثبت سوچ والی لڑکی ہے اور مجھے اپنی زندگی میں ان کی ضرورت ہے، ان کی اچھی سوچ مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

واضح رہے کہ رنبیراورکترینہ ایک ساتھ فلم ’’عجب پریم کی غضب کہانی‘‘ اور’’راج نیتی‘‘ میں اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں جب کہ ان کی نئی آنے والی فلم ’جگاجاسوس‘‘ رواں ماہ 14 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں