28

لاہور: چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے والی قومی ٹیم کا وطن واپس

لاہور: چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے والی قومی ٹیم کا وطن واپس

چیمپئیز ٹرافی میں بھارت کو چاروں شانے چت کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم، حسن علی، احمد شہزاد اور فہیم اشرف دبئی سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال وی آئی پی لاؤنچ میں پنجاب کے صوبائی وزرا رانا مشہود، مجتبیٰ شجاع اور علی رضا گیلانی سمیت اہم حکومتی شخصیات نے کیا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں گارڈ آف آنر بھی پیش گیا گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے تاہم ائیرپورٹ کے باہر موجود شائقین کرکٹ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ایئرپورٹ کے لاؤنچ میں جا پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، رومان رئیس کے ہمراہ کچھ دیر میں کراچی ائیرپورٹ پہنچیں گے جہاں ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جبکہ سرفراز احمد کے گھر کے باہر بھی شائقین کرکٹ کی بری تعداد موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں