24

جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

جنوبی افریقا کی پاکستان کےخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پروٹیز کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے ہاشم آملہ 16 رنز پر عماد وسیم کا شکار بنے جب کہ ڈی کوک کو حفیظ نے 36 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا، کپتان اے بی ڈی ویلیئر کو عماد وسیم نے پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرکے پروٹیز کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ فاف ڈپلسی اور ڈیوڈ ملر نے چوتھی وکٹ کے لیے 29 رنز کی شراکت قائم کرکے کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن حسن علی نے ڈپلسی کو 26 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ حسن علی نے جے پی ڈومنی کو بھی 8 رنز پر آؤٹ کیا،  پارنیل کو بھی پہلی ہی گیند پر بولڈ کردیا۔

ڈیوڈ ملر نے کرس مورس کے ساتھ ملکر ساتویں وکٹ کے لیے 47 رنز کی انتہائی اہم شراکت قائم کرکے ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا، اس دوران جنید خان نے کرس مورس کو بولڈ بھی کیا لیکن بدقسمتی سے ان کی وہ گیند نوبال قرار پائی جس سے مورس کو نئی زندگی مل گئی تاہم اگلے ہی اوور میں جنید خان نے ہی مورس کو 28 رنز پر پویلین بھیج دیا

میچ سے قبل بات کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اور بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، احمد شہزاد اور وہاب ریاض کی جگہ فخر زمان اور جنید خان کو شامل کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں