29

سونے کی مقامی قیمتیں منگل کو100 روپے تک کم ہوگئیں

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کے اضافے سے1260 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور86 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 150 اور دس گرام 42 ہزار 985 روپے رہ گئی، اس کے برعکس چاندی کی تولہ قیمت کسی ردوبدل کے بغیر730 اور دس گرام 625.71 روپے رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں